علاقہ ماموند کے غرباء،بیواؤں میں 17لاکھ روپے کے زکوۃ فنڈ تقسیم کی گئی۔

0

علاقہ بھر کے تمام غرباء تک زکوۃ پہنچا کر دم لیں گے۔ مولاناقاسم شاہ ربانی

باجوڑ کے تحصیل لوئ ماموند علاقہ ترخو،توحیدآباد، ایراب ،  میں محکمہ زکوۃ باجوڑ کی جانب سے یتیموں ،مسکینوں ،بیواوں اوردیگر غرباء میں زکواۃ 12000روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین باجوڑ مولانا قاسم شاہ ربانی ، ضلعی آڈٹ آفیسر ریاض ، لوکل زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین مفتی یارمحمدخاکی ،شاکراللہ،وصال،عثمان،قاری امین الحق، سلیم  نے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین مولانا قاسم شاہ ربانی  نے کہا کہ ہم نے آج اپنے علاقے کے 142انتہائی مستحق، لاچار افراد اور بیواؤں میں پہلی مرتبہ شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے 1700000سترہ لاکھ 4 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم علاقے کی تمام مستحق افراد تک ان کا حق پہنچائیں گے۔ مولانا قاسم شاہ اور دیگر ذمہ داران نے صوبائی وزیر انور زیب خان کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہیں کہ جن کی کوششوں سے باجوڑ میں پہلی بار غریب اور مستحق عوام کو بہت زیادہ حصہ زکوٰۃ فنڈ میں سے مل رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.