باجوڑ میں پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2 مینہ میں بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل ، بلڈنگ کا افتتاح این اے گل ظفر نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔گورنمنٹ پرائمری سکول -2 مینہ جس کو پاک فوج اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے 2 انجنئیرز نے تعمیر کیا ۔ نئے بلڈنگ کو افتتاح کے بعد باقاعدہ طورپر تعلیمی سرگرمیوں کےلئے کھول دیاگیا ہے ۔ تقریب میں ضلع باجوڑ کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے عوام نے بلڈنگ کی تعمیر پر ایف سی نارتھ، کور کمانڈر پشاور، ائی جی ایف سی نارتھ ، سیکٹر کمانڈر اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔