یوتھ آف باجوڑ اور پرائم نیشنل یوتھ کونسل کے باہمی اشتراک باجوڑ میں سیمنار کا انعقاد۔

0

باجوڑ : یوتھ آف باجوڑ اور پرائم نیشنل یوتھ کونسل کے باہمی اشتراک باجوڑ میں سیمنار کا انعقاد۔مرجر کی بعد چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو خود آگے آنا ہوگا، افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ختم ہورہے ہیں، قبائلی اضلاع میں امن و امان کے صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ نشنل یوتھ کونسل پوری کے نوجوانوں کی اواز ہے۔ ریحان زیب خان مرکزی چیئرمین یوتھ فورم

 باجوڑ (نمائندہ خصوصی) یوتھ آف باجوڑ اور پرائم منسٹر نشنل یوتھ کونسل کے باہمی اشتراک فاٹا مرجر کے بعد نوجوانوں کی کردار پر باجوڑ میں سیمنار کا انعقاد۔ سیمنار میں یوتھ آف باجوڑ کے عہدیداران، سماجی کارکنان، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے۔ سیمنار سول کالونی خار میں منعقد ہوئی جہاں صرف 60 یوتھ ایکٹیویٹیس کو مدعو کیا گیا تھا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن باجوڑ محمد زمان خان، صدر یوتھ آف باجوڑ ملک عرفان زیب، سربراہ منیجمنٹ میاں حبیب گل، حمیداللہ، حنیف الرحمن، نیک رحمان، جاوید تندر اور یوتھ آف باجوڑ کے دیگر عہدیداروں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، مرجر کے بعد مقامی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے نوجوان آگے آجائے۔  سیمنار میں مرکزی چیئرمین ریحان زیب خان اور رکن پرائم منسٹر نشنل یوتھ کونسل ریحان زیب خان نوجوانوں کو ائندہ اقدامات پر ملٹی میڈیا پر ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی دی جس میں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ سیمنار کے اختتام میں خطاب کرتے ہوئے ریحان زیب خان نے کہا کہ فاٹا مرجر میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا تھا، مرجر کے بعد درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو خود ہی تیار ہونا پڑے گا، قبائلی اضلاع کیلئے عمران کی اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن نمائندگی کی فقدان نے میگا پروجیکٹس کو ضرور متاثر کیا۔ پختونخوا حکومت کی کافی اقدامات داد کی مستحق ہیں لیکن مرجر کے وقت جو وعدے ہوئی تھے اس پر توجہس دینا چاہیے۔  انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو امید ہے اس اندھیروں کی بعد روشنی ضرور ائے گی، پاکستان معاشی استحکام کے طرف جارہا ہے۔ ریحان زیب خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے آہستہ آہستہ ختم ہورہے ہیں، بیرونی دشمن کی پناہ گاہیں ختم ہونے سے قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ملکر اس کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ رکھے گا، عمران خان کی ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کیلئے خصوصی پالیسیز تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کامیاب سیمنار کی انعقاد میں تعاون کیلئے ضلعی انتظامیہ اور باجوڑ پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.