تفصیلات کے مطابق سول کالونی بائ پاس روڈ پر آئیڈیل پولٹری فارم کے چکن زون کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ ڈاکٹر ضیاء الدین ، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی لعلی شاہ پختونیار اور باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ عوامی نیشنل پارٹی کے سید صدیق اکبر جان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں باجوڑ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء الدین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک اس کی مکمل سرپرستی کرے گی۔ اس موقع پر باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی لعلی شاہ پختونیار نے کہا کہ باجوڑ کے پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے بہترین تجارت کے مواقع فراہم کرنے پر مالکان کا شکر گزار ہوں۔ آئیڈیل پولٹری فارم کے سی ای او عبد القادر نے کہا کہ ہم باجوڑ کے عوام کو صاف و شفاف طریقے سے باجوڑ کے عوام دیسی اور فارمی مرغی سرکاری قیمت پر فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خار برانچ کے علاؤہ عنایت کلے برانچ پر کام جاری ہے۔ مزید برانچز بھی جلد کھول دئے جائنگے۔ تاکہ عوام کو سستا پروٹین مناسب ریٹ پر میسر ہوسکے۔مزید یہ کہ اس چکن زون پر آپ کلو کے حساب سے گوشت خرید سکیں گے۔اس موقع پر ملک محمد زمان ،فضل سبحان ،عبید خان ،شوکت خان،سرتاج عزیز،عثمان شاہ ،اسرار خان ودیگر بھی موجود تھے۔