کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر باجوڑ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مومند ، اے سی خار حمزہ ظہور ، اے سی ناوگئی ذاہد کمال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان آفریدی ، تاجر برادی خار بازار کے صدر حاجی لعلی شاہ ۔صدیق آباد پھاٹک حاجی عبد الخالق ۔حاجی محمد ۔سمیت باجوڈ کے تاجر برادری کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کے روک تھام کیلئے بازاروں اور رش والی جگہوں میں سپرے کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام بازاروں میں ہدایات جاری کیے جائیں گے کہ وہ تاجروں اور عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنائیں ۔ اس موقع پر ڈی سی باجوڑ نے کہا کہ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے اور باجوڑ کو اس وبا سے بچانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھانا نہایت ضروری ہے ۔تاجر برادری اور چمبر آف کامرس کے صدر حاجی لعلی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کے جانب سے مکمل تعاون کا یقین دہانی کی ۔اور کہا کہ باجوڑ کے تمام بازاروں میں دوکاندار ماسک کا استعمال کر ینگے ۔اور کسی بھی جگہ رش نہیں بنائنگے ۔