تفصیلات کے مطابق آل ٹیچرز ایسوسی ایشن باجوڑ کے کابینہ کا ہنگامی اجلاس صدر حاجی آمان اللہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں باجوڑ کے اساتذہ کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی اجلاس میں ADEO عبد الرحمٰن کے تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا موصوف نہایت قابل خوش اخلاق اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے ڈائریکٹر ایجوکیشن آفسر اور حکام بالا سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس آرڈر کو کینسل کریں ورنہ ہم شدید احتجاج کریں گے کیونکہ موصوف ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں جس نے مختصر عرصے میں باجوڑ میں تعلیمی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ باجوڑ کے اساتذہ کیون تھرڈ کوٹہ کی منظوری ٹی ٹی اساتذہ کے ڈائینگ کیڈر کا مسلہ، حالیہ ایٹا بھرتی میں ایس ایس ٹی سائنس اساتذہ کی تقرریوں میں تاخیری حربے اور دوسرے اہم مسائل کل آل ٹرائیبل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں رکھیں گے اور اسے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دوسرے حکام بالا کے نوٹس میں لائیں گے۔
اسسٹنٹ ڈی ای اوعبدالرحمن کے ٹرانسفر ایجوکیشن کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ حاجی آمان اللہ، صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ
You might also like