شہدا کے وارثین اور بچوں کو قانون کے مطابق سن کوٹہ پر مقرر کوٹوں پر بھرتی کیا جائے، سنئیر رہنما جمعیت علمائے اسلام حاجی گلزارِ یوسف نے کہا ہے کہ شہداء نے ملک کے تحفظ کی خاطر جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو محفوظ کرنے میں اپنا حصہ شامل کیا ہے، اب ان کے وارثین اور اولاد بے سر و سامان زندگی گزار رہے ہیں، وزیر اعلیٰ، گورنر، آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے وارثین کو سن کوٹے پر بھرتی کرکے ان کے گھروں میں بجھی ہوئی چھولے جلنے دیں تاکہ عام انسانوں کی طرح وارثین شہداء بھی زندگی گزار سکے