محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ میں پہلے بار معذور افراد (ڈیسبل پرسنز) کو ان کو بھرتی کرکے ان کا مکمل حق دیں گے۔ ڈی ای او شیرین زادہ۔

0

عنقریب معذور افراد کے شارٹ فال بھرتی کرکے ان کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کریں گے جس میں معزور افراد کے حوصلہ افزائی ہوجائیگی۔ ڈی ای او باجوڑ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ضلع باجوڑ شیرین ذادہ سے ان کے آفس واقع سول کالونی خار میں ڈیسبیل افراد کے نمائندہ گی کرتے ہوئے قاسم خان، عبد البصیر،مولانا نورالحق ودیگر نے ملاقات کی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ میں پہلے بار معذور افراد (ڈیسبیل پرسنز) کو ان کو بھرتی کرکے ان کا مکمل حق دیں گے، شیرین زادہ نے کہا سارے ضم شدہ اضلاع میں باجوڑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام وتربیت میں سب سے آگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن آفیس باجوڑ نے معذور آفراد کو ان کے سابقہ و موجودہ کوٹہ کے حقوق دینے کا مکمل کاروائی مکمل کی ہے جن میں منتخب معذوروں کو عنقریب تقررنامے دیں گے، انہوں نے وفد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آپ کے تمام جائز حقوق کے آرڈر دیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈی ای او حاجی نذیر ملا خیل، سنئیر کلرک سراج خان، انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے جنرل سیکرٹری خسرو بھی موجود تھے، شرکاء نے معزور افراد کے وفد کو مبارک باد دی اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ڈیسبل آفراد کے وفد نے ڈی ای او کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.