قبائلی علاقوں میں بھی اسکول لیڈرز بھرتی کئے جائیں۔ دی ٹیبدی تھینکرز ایسوسی ایشن باجوڑ ( دی ٹیب) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے حال ہی میں 2500 اسکول لیڈرز کا اشتہار جاری کیا ہے جس میں قبائلی علاقوں کے لئے ایک بھی پوسٹ نہیں رکھی گئی ہے۔ قبائلی علاقے پہلے ہی سے محرومی کا شکار ہے، ایسے اقدامات سے ان کی محرومیوں میں لازمی اضافہ ہوگا۔ دی ٹیب نے حکومت اور قبائلی عوامی نمائندگان پر زور دیا ہے کہ سکول لیڈرز کی پوسٹیں قبائلی علاقوں کے لئے بھی مختص کی جائیں۔