جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے نئے منظور شدہ تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ کے زیر اہتمام پہلی بار دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

0

جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے نئے منظور شدہ تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ کے زیر اہتمام پہلی بار دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ باجوڑ میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے جانب سے قائم کردہ 16 امتحانی ہالوں میں صبح 8 بجے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ دارالعلوم تعلیم القرآن ترخو ماموند امتحانی حال میں نگران اعلیٰ مولانا احسان اللہ نے طلبہ کے سامنے سیل شدہ امتحانی پرچہ جات کا بیگ کھولا اور امتحانات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ضلع باجوڑ میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے تحت پہلی بار 5000 سے زائد طلبہ امتحانات دے رہے ہیں جن کیلئے 16 ہال قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی ہالوں کے نگرانی کیلئے 74 نگران عملہ مقرر کیا گیا۔ نگران اعلیٰ وحدت المدارس ملاکنڈ ڈویژن مفتی طارق جمیل اور ضلعی مسئول مولانا قاری عطاء اللہ عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں پہلی بار منعقدہ امتحانات نہایت خوشگوار انداز میں شروع ہوگئے ہیں اور انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ پرامن اور بہترین انداز میں اختتام کو پہنچے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.