باجوڑ۔ دینی مدارس کے نئے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ کے ناظم اعلی وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا مفتی محمد صابر کا دورہ باجوڑ ،

0

باجوڑ۔ دینی مدارس کے نئے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ کے ناظم اعلی وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا مفتی محمد صابر کا دورہ باجوڑ ، مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، جاری امتحانات پر اطمینان کا اظہار ، نگران عملہ کو امتحانی نظام پرامن اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے تنظیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ناظم اعلی مفتی محمد صابر نے ضلع باجوڑ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے صوبائی امیر شیخ القرآن مولانا عبد الجبار ،نگران وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان ملاکنڈ ڈویژن مفتی طارق جمیل و مسؤول وحدت المدارس ضلع باجوڑ قاری عطاء اللہ عارف بھی ہمراہ تھے۔ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے منتظمین نے قذافی اتمان خیل الجامعۃ الاسلامیہ ، مدرسہ تعلیم القرآن جار ، مدرسہ بیت العلم عنایت کلے اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن ترخو ماموند کا دورہ کیا۔ ناظم اعلی نے تمام امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر یومیہ رپورٹ میں اپنی رپورٹ درج کی ۔ دورہ باجوڑ کے موقع پر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ناظم اعلی مفتی محمد صابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار امتحانات کا عمل نہایت شاندار انداز میں جاری ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ سسٹم میں مزید بہتری لائیں مگر ہم نے جن مراکز کا دورہ کیا وہ نہایت شاندار اور پرامن انداز میں جاری ہیں جو کہ خوش آئند ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.