باجوڑ میں ایک نئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کا افتتاح ، افتتاح سینیئر صحافی اور نجی ٹی وی کے نمائندے زاہد جان نے کیا۔ تحصیل واڑہ ماموند کے علاقہ غرگو شیر آباد میں الصفہ پبلک سکول کا افتتاح ہوگیا۔ سکول مالک قاری شیر محمد حنفی کے مطابق علاقہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے ادارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور انشاء اللہ علاقہ میں تعلیم کا عام کرنا میرا مشن ہے۔ افتتاح پاکستانی پرچم کو بلند کرکے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر صحافی زاہد جان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جس نے تعلیم کو عام کیا۔ لہذا ہمیں بھی تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور آئندہ نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔یاد رہے اس علاقے میں ایک بھی سرکاری سکول نہیں ہےزاہد جان کا کہنا تھا کہ جو کام حکومتوں کو کرنا ہیں وہ اس پاسمندہ پہاڑوں میں قاری شیر محمد حنفی نے کردیکھایا