خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں تیز رفتار ترقی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے۔ معاون خصوصی معدنیات عارف خان احمدزئی

0

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف خان احمدزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں تیز رفتار ترقی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے۔ اور تیز تر ترقیاتی پروگرام فیز 2 کا اۤغاز جولائی 2022 سے ہوگا جس کیلئے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کیساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع باجو ڑکے سب ڈویژن ناوگئی میں تیز تر ترقیاتی پروگرام (اے اۤئی پی ) فیز 2 کے حوالہ سے عوامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، ضلع انتظامیہ کے افسران، تمام محکموں کے سربراہان، ، سب ڈویژن ناواگئ یوتھ، سیاسی رہنماؤں ، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی، مذہبی اسکالرز، ضلعی عمائدین، منتخب ناظمین، کونسلرز، حکومتی کارکنان اور دیگر شرکاء نے شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عارف خان احمدزئی نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں کالے قانون ایف سی اۤر کے خاتمے کے بعد یہاں پر ترقی کا عمل شروع ہوگیاہے اور صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دس سالہ ترقیاتی پروگرام اے اۤئی پی کا اۤغاز کردیاہے جس کا فیزون جون 2022 میں مکمل ہوگا جبکہ فیز 2 کا اۤغاز جولائی 2022 میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تمام ضم شدہ اضلاع میں عوام کیساتھ مشاورتی سیشن کا مقصد یہاں کے عوام کی رائے معلوم کرنا ہے کہ وہ مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں سے کتنے مطمئن ہیں اور ائندہ کس قسم کے منصوبے ضروری ہے۔ تقریب کے شرکاء نے اس موقع پرجاری منصوبوں اور ائندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تجاویز پیش کئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.