ڈپٹی کمشنر باجوڑافتخار عالم نے ڈی سی آفس میں بچےکو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے آج جمعہ کے روز ڈی سی دفتر میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر 28/02/2022 سے شروع ہونے والے انسدادِپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہورNSTOP ڈاکٹر عبد الرحمن دیگر محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے کہا کہ 28 فروری 2022ء سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نےپولیو سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے اور علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں ضرور پلائیں
ڈی سی افتخار عالم نے ڈی سی آفس میں بچےکو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
You might also like