ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت ڈی آفس میں پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کاانعقاد ہوا
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خان، نائب تحصیلدار سلارزو ذاکر خان آفریدی، اے پی ائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ممتاز ڈی ایچ سی ایس او ڈاکٹر رفیق احمد و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں N-STOP آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی
ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی سے سرانجام دیں تاکہ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ساتھ پھرپور تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نےپولیو سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں
ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد
You might also like