سبزیوں کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری وقت کی ضرورت ہے۔اس کے بعد زراعت میں سبزیوں کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کیلئے موزوں جگہوں کا انتخاب بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خانڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعیداور ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر فاٹا واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پروگرام باجوڑ اکرام اللہ کے خصوصی تعاون پر آج زراعت آفیسر سبحان الدین نے فاٹا واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پروگرام ( FWRDP) باجوڑ کے تعاون سے سبزیوں کی پلاٹس لگانے کیلئے موزوں جگہوں کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ زمینداروں کی مجموعی پیداوار بڑھانے کیلئے موزوں جگہوں کا انتخاب انتہائی ضروری ہے ۔ اس سے پیداوار میں 70-80% اضافہ ممکن ہے۔ زمینداروں کو چاہیے کہ ایسے جگہوں کا انتخاب کریں جس سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ہو۔محکمہ زراعت باجوڑ کا تمام زمینداروں سے درخواست ہے کہ کسی بھی کاشت کیلئے زرعی ماہرین سے رجوع کریں اور اپنے پیداوار کو بڑھانے میں کردار ادا کریں