ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ اور صدر مملکت کاقومی اسمبلی تحلیل کرنا غیرقانونی قرار۔

0

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی  3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر  سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے۔جس میں اپوزیشن اراکین وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.