ملک خانزیب سلارزئ سینئر نائب صدر پی پی پی باجوڑ کے طرف سے پی ڈی ایم کے تمام معززین ممبران پارلیمنٹ تمام ورکرز تمام لیڈران اور خصوصاً پاکستان کے عوام کو تاریخی فتح مبارک ہو۔یقیناً یہ اپ کی دعاؤں کا اور بھرپور محنت کا نتیجہ تھا۔ہمارے ملک ہماری جان پاکستان پر جو نااہل لوگ مسلط تھے اللّه کے فضل و کرم سے متحدہ اپوزیشن نے ملک کے حالت دیکھتے ہوۓ آج ان نااہل اور بد زبان لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کر دیا ہے۔یہ لوگ 4 سال سے معصوم عوام کے جذبات سے کھلتے رہے۔مذہب کو اپنے ناکام سیاست کی خاطر استعمال کر کے معصوم عوام کو ملک کے خلاف بھڑکانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ملک کے اہم راز اپنی سیاست کے واسطے فاش کرنے کی کوشش کی۔قوم کومہنگائی اور بیروزگاری اور بیرونی قرضوں کے دلدل میں دھکیلا۔ ان نا اہل کرپٹ اور بد زبان لوگوں سے نجات پر میں تمام خاص و عام اور خاص طور پر اپنے حلقے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللّه پاکستان کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔