ہر سال دُنیا بَھر میں اپریل کا آخری ہفتہ 24 اپریل سے 30اپریل حفاظتی ٹیکاجات کے ہفتے ( immunization week ) کے طور پرمنایا جاتا ہے۔ ورلڈ امیونائزیشن ویک منانے کا مقصد عوام النّاس میں ان کی افادیت و اہمیت بَھرپور انداز سے اُجاگر کرنے کے ساتھ معاشرے میں رائج غلط تصوّرات کی بیخ کنی کرنی ہے۔پوری دنیا کی طرح ہمارے ضلع باجوڑ میں بھی یہ ہفتہ منایا جائیگا ۔ای پی آئی کے تحت حفاظتی ٹیکوں کا جو شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اس پروگرام کے تحت پیدائش سے 15 ماہ تک کے بچوں کو چھ دفعہ ویکسین دینا لازمی ہے جو انھیں 10 متعدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات کا توسیعی پروگرام برائے پاکستان کے تحت یہ ویکسین تمام سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز سے بالکل مفت لگوائی جا سکتی ہیں۔ حفاظتی ٹیکے کن بیماریوں سے یہ حفاظتی ٹیکے بچوں میں کئ مہلک بیماریوں سے لڑنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔ ان میں مندرجہ بیماریاں شامل ہیں۔ تب دق یا ٹی بی ، کالا یرقان یا ہیپاٹائٹس بی ، کالی کھانسی ، تشنج ، خناق ، اسہال ، گردن توڑ بخار ، پولیو ، خسرہ، روبیلا ، نمونیا، انفلوئنزا ۔ یہ حفاظتی ٹیکے بچے کی صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے اتنے ہی ضروری ہیں جتنا کہ اچھی خوراک، تعلیم اور تربیت۔حفاظتی ٹیکے بچوں کو ایسی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔جان لیوا بیماریوں کو روکنے کی ویکسین ہر سال 2-3 ملین اموات کو روکتی ہے۔ امیونائزیشن بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا ایک کلیدی جزو اور ایک ناقابل تردید انسانی حق ہے۔ حفاظتی ٹیکے آپ کے بچے کی زندگی بچا سکتے ہیں۔حفاظتی ٹیکے آپ کے بچّوں کا حق ہے ۔انہیں اس سے محروم نہ رکھیں۔ والدین میں بچّوں کی ویکسینیشن سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے ساتھ اپنے معصوم بچّوں کو ان جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے ذمّے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،تاکہ وہ اپنے بچّوں کو ایک محفوظ مستقبل دے سکیں۔ڈاکٹر شفیق احمد ای پی آئی کوآرڈینیٹر باجوڑ