ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شیر رحمان نے خار سب ڈویژن کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شیر رحمان نے خار سب ڈویژن کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور گیج کمی، نرخ نامے سے زیادہ قیمت، اور مسجد کی عدم موجودگی پر ایک پٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے دفتر لے گئے۔انھوں نے پٹرول مالکان کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز اور سہولیات کی عدم دستیابی کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاؤہ انھوں نے عنایت کلے رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا اور لوگوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔ انھوں نے سستا بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولت دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.