باجوڑ۔ منشیات سے پاک پختونخوا مہم کے تحت باجوڑ کے 12 صحت مند افراد اپنے خاندانوں کے حوالے۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں منشیات سے پاک پشاور مہم کے دوران صحت یاب ہونے والے باجوڑ کے 12 افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے عرصہ دراز سے نشے کی لت میں مبتلا افراد حیرت انگیز طور پر صحتمند ہوئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نصیر خان نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ 12 افراد آج صحتیاب ہوکر اپنے خاندانوں میں واپس جارہے ہیں اس مہم کی بدولت ایسے افراد جو کہ کئی سالوں سے لاپتہ تھے اور خاندان والے انہیں مرے ہوئے سمجھ کر مایوس ہوچکے تھے۔ یہ افراد سلامت صحتمند ہوکر اپنے خاندانوں میں شامل ہورہے ہیں جو کہ ہم سب کیلئے شکر کا مقام ہے۔ضلع انتظامیہ باجوڑ نشے کی لت میں مبتلا افراد کو تلاش کرکے ان کو دوبارا زندگی میں لانے کیلئے کوشاں ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی کھڑی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرسکے۔