جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح، فریقین آپس میں بغلگیر،علاقے میں جشن کا سماں
باجوڑ علاقہ علی جان میں دو فریقین کے درمیا ن جرگہ کے کوششوں سے دشمنی کا خاتمہ۔گزشتہ کافی عرصے سے جاری دونوں فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل۔ علی جان میں منعقدہ صلح کی تقریب میں جرگہ ممبران، مقامی ملکان،علمائے کرام،اور علاقے کے مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔جرگہ ممبران مفتی قاضی احسان الحق، شیخ الحدیث مولانا فضل حق، قاری اقبال، مولانا نصیر الحق، ملک زیارت گل، حاجی اسرار، ڈاکٹر انور، ملک رب الجان، ملک زوتا خان، ملک مہتدین اور دیگرکے مسلسل کوششوں سے فریق اول سمیع الحق جان، عطاء الحق جان، عنایت الحق جان اور فریق دوم مسیح الحق، محبوب الحق، خلیل اللہ جان کے درمیان دشمنی ختم ہوکر صلح میں تبدیل۔صلح کے منعقدہ تقریب سے مفتی قاضی احسان الحق، شیخ الحدیث مولانا فضل حق ، حاجی سردار خان، مولانا خان زیب، سید صدیق اکبر جان سمیت کئی مشران نے خطاب کیا۔ مشران نے دونوں فریقین کو بغلگیر کرایا۔دونوں فریقین نے بھائیوں جیسے زندگی گزارنے کا عزم کیا۔یاد رہے دونوں فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ تھا جس پر کچھ عرصہ قبل فریقین میں جھگڑا ہوا تھا جس میں فریقین سے دو دو افراد زخمی ہوئے تھے۔مقررین نے کہا کہ دشمنی کسی تنازعہ کا حل نہیں اور ہم سب کو چاہئے کہ آپس کے تنازعات باہمی مزاکرات کے ذریعے حل کریں۔باجوڑ کے عوام نے دونوں فریقوں کے درمیان دوستی کا خیر مقد م کیا۔
جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح
You might also like