ملکہ کوہسار مری میں برفباری ،ٹریفک پولیس نے سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

0

ملکہ کوہسار مری میں برفباری ،ٹریفک پولیس نے سیاحوں کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، ایوبیہ ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں 3 سے چار انچ برفباری ہوچکی ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ مری جانے کے لیے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں ، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی ،منفی درجہ حرارت کے باعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے،گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں شیشے مکمل بند نہ کریں، برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم اور اوور ٹیکنگ سے گریز کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.