اصیل ترغاؤ برنگ میں پہلی بار کھلی کچہری

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیز کی زیر نگرانی دور افتادہ اصیل ترغاؤ تحصیل برنگ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی، تحصیلدار برنگ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور علاقے کے مقامی لوگوں نیکثیر تعداد میں شرکت کی۔ تحصیل برنگ کے علاقائی مشران نے کھلی کچہری میں، ایجوکیشن، سولررائزیشن سڑکوں،محکمہ صحت، معدنیات، گرلز سکولوں کی منظوری، اصیل ترغاؤں میں پولیس چوکی،لائیو سٹاک،ایگریکلچر، محکمہ جنگلات اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر قسم کی مدد و خدمت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اور اسکے لیے محکموں کی کارکردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے کچھ اہم مسائل کو موقع پر حل کئے گئیاور دیگر مسائل کے بارے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو عوام کی موجودگی میں ہدایات جاری ہوئے جس پر جلد از جلد حل کرنے کی بابت یقین دھانی کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی نے آمن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل برنگ اصیل ترغاؤں میں پولیس چوکی کی منظوری اورعلاقائی مشران کو ضلع باجوڑ میں امن کی فضا قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.