باجوڑ، ریسکیو 1122 باجوڑ نے سال 2022 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 باجوڑ 4635 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 4434 متاثرین کو ریسکیو سروس فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 باجوڑ میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ نے سینئر رپورٹر انویسٹگیشن عرفان اللہ جان کو بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو باجوڑ کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ سال 2022 کے دوران ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 113319 کالز موصول ہوئیں جن میں 4635 ایمرجنسیز کالز تھیں ان ایمرجنسی کالز میں 404 روڈ ٹریفک حادثات، 2802 میڈیکل ایمرجنسیز، 64اگ لگنے کے واقعات، 100 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے واقعات، 15 ڈوبنے کے واقعات 22 عمارت گرنے کے واقعات 10 بم بلاسٹ اور دیگر متفرق ہنگامی صورتحال کے 255 واقعات میں ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ان حادثات میں ریسکیو 1122 نے بعض زخمیوں کو موقع پر اور بعض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 45 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔روڈ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل رہی۔اگ لگنے کے واقعات پر بروقت رسپانس سے کروڑں مالیت کی املاک کو محفوظ کیا۔سال 2022 میں پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت 963 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں بغیر کسی چارجز کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو 1122 باجوڑ نے اس سال سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری ونجی اداروں سکولوں اور کمیونٹی میں بیسک لائف سپورٹ فائر سیفٹی کے 4 ہزار سے ذیادہ افراد کو تربیت فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے باجوڑ کے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا اور یقین دہانی کروائی کہ جیسا کہ پہلے بھی ریسکیو 1122 باجوڑ اپ لوگوں کو سروس دینے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتی اور انشاء اللہ 2023 میں بھی اپ لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔