جبران ویلفیئر فاونڈیشن کی ماہانہ رپورٹ جاری

0

باجوڑ، جبران ویلفیئر فاونڈیشن کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ ٹوٹل نقد مالی مدد 151،680۔جبران ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے ماہ دسمبر 2022ء میں 17 یتیم، غریب خاندانوں کی مدد کی گئی۔ جبکہ دو گھرانوں کیلئے ماہانہ وظیفہ 20 ہزار روپے فی گھرانہ کیلئے 40 ہزار روپے بھی دئے گئے ہیں۔ ایک غریب بچی کی جہیز کیلئے جہیز الائنس کی مد میں 25000 ہزار روپے کا چیک بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ یتیم طلباء کی ہاسٹل فیس، اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 20000 ہزار روپے دئے گئے۔ تنظیم کے روح رواں نیک رحمان نے کہا کہ نقد مالی مدد کے ساتھ ساتھ معاشرے کے انتہائی غریب، یتیم اور سکول، مدرسہ کے بچوں میں سردی سے بچنے کیلئے 200 عدد گرم جیکٹس، 60 عدد گرم سویٹراور جراب بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ جبران فاؤنڈیشن کا مشن اور مقصد آپ کی تعاون سے معاشرے کے یتیم، غریب اور ضرورت مند گھرانوں کی مدد و تعاون کرنا ہے۔ تاکہ یہ کارخیر روز محشر ھمارے اور آپ کیلئے بخشش و مغفرت اور نجات کا سبب اور وسیلہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.