تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی کارروائی۔ چوری میں ملوث گروہ مال مسروقہ سمیت گرفتار۔ ایک عدد کلاشنکوف، پستول اور واردتوں میں استعمال ہونے والے دیگر سامان بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی اور سرکل ڈی۔ایس۔پی نعمت اللہ کے ہدایت پر گزشتہ رات 1:30 بجے مخبر خاص کے اطلاع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی بمعہ پولیس نفری نے کارروائی کرکے پشت بازار میں چوری چکاری میں ملوث گروہ اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک اور ورادات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کے کوشش کررہے تھے جسکا پیچھا کرکے گاڑی کو قابو کرلیا۔ تلاشی لینے پر ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف، پستول بمعہ کارتوس اور دو عدد لوہے کے راڈز (چنئی) موقع پر برآمد کرلی گئی۔ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف علت نمبر 04 مورخہ۔ 09.01.2023 بجرم 400, 401, 15AA تھانہ سالارزئی میں درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ ملزمان کی شناخت اسرار ولد خان محمد سکنہ لائی کاڑ جار اور عطاء اللہ ولد امان خان سکنہ ثمر باغ حال فجہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے مذید تفتیش پر 11 عدد چوری کی گئی بیٹریاں اور ایک سلائی مشین بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ حالیہ دونوں تھانہ سالارزئی کے حدود میں چوری ڈاکیتی کے مختلف واقعات جسمیں ایک سرکاری ٹیوب ویل سے سولر شیشے اور ایک میڈسن کے دکان سے باری مقدار میں دوائیاں بھی شامل ہے کو بہت جلد مذکورہ بالا ملزمان سے برآمد کرلیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او رشید احمد اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے رات کے وقت موبائل گشت مزید فعال اور کارامد بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ ایس۔ایچ۔او رشید احمد کے تعنیاتی سے تھانہ سالارزئی کے حدود میں چوری چکاری میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیاگیا ہے۔