پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ ڈی سی باجوڑ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان نے ڈی سی آفس بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 16 جنوری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این سٹاپ آفیسر سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ این سٹاف آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے اجلاس کے شرکاء کو 16 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے 16 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروائے کار کار لائی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.