آر پی او سجاد خان کا دورہ باجوڑ

0

باجوڑ پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مزید تربیت اور مختلف ٹریننگ بھی جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر سول کالونی جرگہ ہال میں منعقدہ باجوڑ پولیس فورس کے دربار کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ سجاد خان نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع اور خصوصاََ ضلع باجوڑ کے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں وطن عزیز کے خدمات سے بھری پڑی ہیں اور یہاں کے اہلکاروں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس دھرتی کو امن دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں ضم ہونے کے بعد یہاں کی پولیس عوام کی خادم بن کر کام کریں اور پولیس فورس پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہاں پر ان کے ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے۔ لہذا عوام کیساتھ اچھا برتاؤ کریں اور عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں۔ آرپی او نے یادگار شہداء پر حاضری اور سلامی دی اور جرگہ ہال میں پولیس دربار سے خطاب کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے کچھ مسائل موقع پر حل کیے جبکہ بعض مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو دی جانے والے سامان کے سٹال کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے باجوڑ پولیس کی مختلف علاقوں میں موجود تھانوں خار سلارزئی، اتمان خیل کا بھی دورہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.