تفصیلات کے مطابق ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ سجاد خان کے واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے قیادت میں جاری منشیات کے خلاف آپریشن میں ضلعی پولیس کی اور کامیاب کارروائی۔ ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی رشید احمد کے زیر نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک جوان العمر لڑکے کی جامع تلاشی لی جسکے قبضے سے 1223 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم دلشاد ولد دائم خان سکنہ لر ملاسید کو موقع پر گرفتار کر کے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ سالارزئی میں درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور منشیات کیخلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی۔