اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان کا خار بازار کا اچانک دورہ

0

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اورڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ خار 2 ثناءاللہ خان نے خار بازار کا اچانک دورہ کیا. آٹے کی عارضی بہران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بازار میں دیگر اشیائے خورد نوش کے ساتھ ساتھ آٹے کے دکانوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قیمتیں، معیار اور مقدار کو چیک کیا. دوکاندارو کو متنبہ کیا کہ آٹے کا عارضی بہران پیدا کرنا، زخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ ہوسکتا ہے جوکہ خلاف قانون ہے.. لہذا عوام کو دیگر اشیائے خوردونوش بشمول آٹا سستے داموں فراہم کریں اور زخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور بلیک مارکیٹنگ سے اجتناب کریں تاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.