امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل منگل 17 جنوری کو ضلع باجوڑ کا دورہ کریں گے. سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی باجوڑ عارف اللہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی جامعہ احیاءالعلوم خار میں ختم بخاری شریف کے روح پرور تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے. انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی کئ سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں.اپنے دورے کے دوران مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے. امیر جماعت اسلامی کی شایان شان استقبال کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے انتظامات بھی ترتیب دیے گئے ہیں.