انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ گے۔ علی رضا

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کی زیر صدارت ضلع باجوڑ میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد, اس میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال ،این سٹاپ آفیسر عبد الرحمن، تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آفریدی، تحصیلدار ناواگئ عالم زیب،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ ، سب انسپکٹر باجوڑ پولیس منیر زادہ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او و دیگر متعلقہ محکموں کے حکام و نمائندوں نے شرکت کی۔ ℕ𝕊𝕋𝕆ℙ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.