باجوڑ، ایس ایچ او سہیل سالار کے پولیو سے انکاری والدین کو منا لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کو اطلاع ملا کہ علاقہ انزرے میں تقریباً 100 کے قریب گھرانے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں اور حکومت سے مطالبہ رکھا ہے کہ ہمیں روڈ کو پختہ کیا جائے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ نے ایس ایچ او تھانہ لوئی سم سہیل سالار کو فوراً مذکورہ علاقے کو پہنچنے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنی کی ہدایت کردی۔ حکم کے تعمیل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لوئی سم سہیل سالار بمعہ پولیس نفری وہاں پر جاکر علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کرکے معاملے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس ایچ او سہیل سالار کو کامیاب مذاکرات پر شاباش دی اور پولیو کے دوران تھانہ لوئی سم کے دائرہ اختیار علاقے میں گہرے نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔