محکمہ زراعت نے کسانوں کا سامان غائب کردیا

0

باجوڑ،محکمہ زراعت باجوڑ میں زیتون کے باغ لگانے والے کسانوں کیلئے آنے والے کروڑوں روپے کے، باڑ، کو غائب کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ کے سیاسی و سماجی رہنما مولانا خان زیب نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہایک سال پہلے باجوڑ میں مختلف کسانوں نے اپنے کھیتوں میں،زیتون،کے باغ لگائے ہیں جس کے تحفظ کیلئے کروڑوں روپے کا، باڑ کانٹا تار، آیا ہے کء مہینوں سے غریب کسان متعلقہ حکام سے باڑ دینے کیلئے مسلسل رابطہ کررہے ہیں مگر کسی کو باڑ نہیں دیا جا رہا اور مختلف حلیوں بہانوں سے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے، اب شنید ہے کہ کروڑوں کے باڑ کو خردبرد کرنے کا خدشہ ہے جسمیں علاقے کے منتخب نمائندے بھی مجرمانہ کردار ادا کر رہے ہیں، لھذا تمام متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور کسانوں کو زیتون کے باغات کے تحفظ کیلئے جلد از جلد باڑ دیا جائیں! تاکہ باجوڑ میں زیتون کے پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.