باجوڑ، صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اورڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی کی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ جاری انسدادِ پولیو مہم کی دوسری روز کی نگرانی کرتے ہوئے خار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے خود پلائے۔ انہوں نے بلال فلور ملز کا اچانک دورہ کرکے سبسڈائزڈ آٹے کے تقسیم کار کا جائزہ لیا، جائزلینے کے دوران 525 بوری آٹا جوکہ ڈیلرز کی غفلت کی وجہ سے ٹائم پر عوام میں تقسیم نہ کرسکا مذکورہ مل میں پایا گیا جس کو اے سی خار نے از خود شنڈئی موڑ کے قریب عوام میں سرکاری نرخ پر تقسیم کیا۔