زرعی سٹورز پر ایگریکلچر آفیسر کے چھاپے

0

باجوڑ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر،اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجد ایریا مراد علی خان کے ہدایت اور صوبائی حکومت کے پالیسیوں کے مطابق زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین اور ڈاکٹر عمران الدین کا زرعی ادویات کے دوکانداروں پر دورہ۔زراعت آفیسرز نے دوکانداروں کے سٹاکس، ترسیلی نظام، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیل اور غیر قانونی ادویات کا جائزہ لیا۔دوکانداروں کو سختی سے منع کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات کی فراہمی،اور زمینداروں کو گمراہ کرنا اور ان پر غیر قانونی ادویات فروخت کرنا صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ ان سے گریز کریں۔اگر کسی ڈیلر نے صوبائی حکومت کے پالیسیوں کے برعکس کاروبار کو وسعت دی تو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت باجوڑ قانونی کاروائی کریگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.