پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے لیے پارلیمنٹری بورڈ کا اعلامیہ جاری کردیا اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچا بورڈ کے کنوینئر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں سابق صوبائی صدر محمد ہمایون خان سابق سنیٹر احمد احسن خان سابق ایم این اے سید اخونزاذ چٹان اپر ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اکرم خان لوئر ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک عظمت خان ڈاکٹر افسر الملک اور دوست محمد شامل ہیں ۔ یہ بورڈ آنے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے معاملات کی نگرانی کرے گا اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرکے پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کرے گا