ڈبر مٹاکہ روڈ پر تعمیراتی کا افتتاح

0

باجوڑ، حلقے کے عوام سے جو وعدہ کیا انشاء اللہ وہ تمام وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمن نے ڈبر ماموند کے پسماندہ علاقہ ڈبر مٹاکہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی ہدایت پر ان کے ٹیم نے ٹھیکہ دار کے ہمراہ مٹاکہ روڈ پر کام کا آغاز کیا۔ روڈ پر تعمیراتی کام کے آغاز پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقے کے مکینوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان اور پی ٹی آئی کے مقامی قائدین برہان اللہ ربانی، سید محمد، مطیع اللہ، عطاء اللہ، گل حبیب، صداقت اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کے تعمیر سے ان کے علاقے کے دیگر مسائل حل ہونے میں آسانی پیدا ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.