باجوڑ، ہلال خیل چارمنگ میں کھلی کچہری، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی خصوصی ہدایت پر شیڈول کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ علی رضا کی صدارت میں سی ایچ سی ہلال خیل چارمنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں تمام لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ عوام نے اپنے مسائل متعلقہ افسران کے سامنے رکھے جس کو ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے توجہ سے سنے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل اور امور کو نوٹ کیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی پالیسی اور فزیبلٹی وزٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔علامہ مکینوں نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اور ضلع انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا۔