ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نرسنگ سٹاف ویلکم پارٹی

0

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر محمد اقبال نے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نرسنگ سٹاف کے ویلکم پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں کارکردگی کی لحاظ سے دوسرے نمبر پر باجوڑ کے ہیڈکوارٹر ہسپتال ان نرسوں کے بدولت آیا تھا۔ جس کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں نرسز ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے تقریب کو اپنے خطاب میں نرسنگ شعبہ کو ہسپتال کاسب سے بہترین شعبہ قرار دیا کیونکہ یہ لوگوں کے زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے بعد باجوڑ نرسنگ سٹاف کے چیئرمین نیک محمد نے ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال میں باجوڑ عوام کیلئے قربانیاں دینے کاذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ قربانیاں دی چکے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہینگے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکام بالا ہمارے شعبہ سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کی حل کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے نرسنگ سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنے خدمات کے ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں کیونکہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے جس کے بدولت آپ کو انسانی خدمت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اس تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل کمال، ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال خار لیاقت علی اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل اور دیگر ڈاکٹروں نیشرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.