باجوڑ پاک فوج کے حق میں ریلی

0

باجوڑ پاک فوج کے حق میں ریلی، امن کے قیام مطالبہ
تفصیلات کے مطابق خار بازار میں ملک ناصر خان کے قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکانے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب میں قومی مشران ملک ناصر خان اور دیگر نے کہا کہ شرپسند عناصر ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے کو ملک اور باجوڑ کے دیگر حصوں تک طول دیں گے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فوج کے حمایت میں نعرے درج تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں امن بحال کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.