اے سی خار کی کاروائی، سرکاری آٹے میں بے ضابطہ گی پر واحد فلور ملز باجوڑ کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے واحد فلور ملز صدیق آباد پھاٹک باجوڑ کا دورہ کیا، جہاں پر سرکاری سبسڈائزڈ آٹا کے ڈیلر کو ترسیل رجسٹر،ریکارڈ چیک کیا اور ساتھ ہی آٹا کی کوالٹی بھی چیک کیا۔ جہاں موقع پر 388 تھیلے سرکاری آٹا موجود پایا گیا جبکہ 136 تھیلے سرکاری آٹے کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔ سرکاری آٹے میں بے ضابطہ گی پاکر ملز مذکورہ کو قانون کے مطابق سیل کیا۔ اس سلسلے میں ملز منیجر کو آٹا کوالٹی کی بہتری کے لئے اور آٹا کا درست ریکارڈ و ترسیل پر زور دے کر ہدایت کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی قسم بے ضابطگی پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔