ڈی سی باجوڑ کا مختلف فلور ملز کے دورے

0

باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے باجوڑ میں قائم مختلف فلور ملز کے دورے کئے دوروں کے دوران فلور ملز آٹے کے کوالٹی اور وزن کیساتھ تقسیم ریکارڈ چیک کیا اور جن لوگوں کو آٹا فراہم کیا گیا تھا باقاعدہ ان کے ساتھ رابطہ قائم کر کے ان سے نرخوں اور آٹے کے حصول سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلور ملز مالکان او آٹا ڈیلرز پراپر ریکارڈ اپنے پاس رکھے ریکارڈ نہ رکھنے والوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ڈیلرز گرانفروشی سے گریز کریں جبکہ محکمہ خوراک کے افسر ان روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کو چیک کریں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ بھرتیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.