ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر نگرانی سول کالونی خار میں کھلی کچہری کا انعقاد

0

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر نگرانی سول کالونی خار میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔️کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور سانحہ پشاور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس جوانوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی, ملک کی سلامتی اور آمن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا اور ضلعی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شرکاء نے ضلع باجوڑ میں آمن و امان، بجلی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر/مرمت, سیکورٹی اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی۔کھلی کچہری میں افسران بالا نے توجہ سے ان کی مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.