جے یو آئی کا آنے والے الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

0

باجوڑ، آنے والے الیکشن کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان، تمام وی سیز کے ذمہ داران کو تیاریاں تیز کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل خار کے مجلس عاملہ اور وی سیز صدور و جنرل سیکرٹریز کا ایک اہم اجلاس خار میں سمیع اللہ سواتی کے حجرے میں منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں ساتھیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ساتھیوں نے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 فروری کو تحصیل سطح پر فضلاء و حفاظ کانفرس ہو گا۔ ہر وی سیز کے زمداران ابھی سے آنے والے الیکشن کیلے تیاریاں تیز کریں۔ ہر وی سی ابھی سے میل اور فیمیل پولنگ ایجنٹس کے نام تحصیل جماعت کو دے۔ وی سیز سطح پر شمولیتی پروگرام کیلئے تحصیل جماعت نے شیڈول جاری کیا۔فضلاء و حفاظ کانفرس کے تمام تر انتظامات کیلے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی درجہ زیل ارکان پر مشتمل ہیں۔مولانا طاہر حنفی، عمران ماہر، مفتی فضل محسن، قاری بخت بلند، سبحان اللہ، قاری مصطفیٰ، مولانا یونس، مفتی عماد اللہ اور نعیم جان شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.