پولیس کی کاروائی چرس سمیت ملزم گرفتار

0

باجوڑ۔ منشیات کی مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس جوانوں کا کریک ڈاؤن جاری۔ منشیات کیخلاف سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئی سم خانزیب اور ایڈیشنل ایس ایچ او راحت علی کی کامیاب کارروائی۔ 1.60 کلو چرس کیساتھ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ڈی ائی جی ملاکنڈ محمد علی خان کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات کیخلاف خصوصی مہم بدستور جاری ہے۔ جہاں پر جامع حکمت عملی کی تحت ضلعی پولیس جوانوں نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔اس سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئی سم خانزیب اور ایڈیشنل ایس ایچ او راحت علی بمعہ دیگر پولیس نفری نے کامیاب کارروائی کرکے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص کی جامع تلاشی لینے پر مذکورہ کے قبضے سے 1.60 کلو گرام چرس برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئیں۔ ملزم مسمی حبیب الرحمن سکنہ برخلوزو ماموند کو موقع پر گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.