باجوڑ پی کے 20 سالارزئ میں جماعت اسلامی کا پاور شو

0

جماعت اسلامی کے رہنماء سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے جماعت اسلامی کے کارکنان اور ممبران قبلہ اول اور فلسطین کو آزادکرائیں گے۔ عوا م اسلامی نظام کے نفاذ اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے جماعت اسلامی کے ممبران کو ووٹ دیں کیونکہ یہ حماس کے لوگ ہیں ۔ الحمد اللہ سینیٹ کے فلور پر عوام کی نمائندگی کی۔ فلسطینیوں کے امداد کیلئے فلسطین گیا اور وہاں پر خود امدادی سامان تقسیم کرنے کی نگرانی کی ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سابق جرنیل پرویز مشرف نے پانچ ہزار ڈالر پر امریکیوں پر فروخت کیا۔ الحمد اللہ اس کی بہن کی ملاقات کروائی اور خود بھی ان کیساتھ ملاقات کیا۔ سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہر پاکستانی دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر تحصیل سلارزئی کے علاقہ باریکاؤ میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن سے جماعت اسلامی حلقہ این اے8امیدوار صاحبزادہ ہارون الرشید ، حلقہ پی کے19کے امیدوار ملک آیاز ، حلقہ پی کے20امیدوار مولانا وحید گل ، امیدوار پی کے21حاجی سردار خان ، امیدوار پی کے22سراج خان کے فرزند عابد خا ن ، سابق ضلعی آمیر قاری عبدالمجید ، یوتھ صدر فرمان اللہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 193فیصد اضافہ کیاگیا جبکہ بجلی بل پر 11قسم کے ٹیکسز لگائے گئے۔دو ہزار روپے کا بجلی بل دینے والا پانچ ہزار کا ٹیکس دیتاہے،آخر یہ کہاں کا انصاف ہے۔ یہ معاشی دہشت گردی ، غنڈہ ٹیکس اور بھتہ ہے جوحکمران عوام سے جمع کرکے لوٹتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر اس ظلم کا خاتمہ کریگی۔ سابق حکمرانوں نے قرضے لیکر ہر پاکستانی کو مقروض کردیاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.