برنگ کمال درہ وی سی 53 کے چئیرمین اور پی کے 21اور این اے 8 کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابرہیم نے باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر انہوں نے این اے 8 اور پی کے 21 سے کیلئے جمع کرائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لینے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی قائدین امیدوار این اے 8 صاحبزادہ ہارون رشید ، امیدوار پی کے 19 ملک محمد آیاز خان، امیدوار پی کے 20 مولانا وحید گل ، امیدوار پی کے 21 حاجی سردار خان ، قاری عبدالمجید سمیت سنیئر قائدین اور کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلدیاتی الیکشن میں وی سی چیئرمین سیٹ جیتی جبکہ ناظم کے سیٹ پر 3500 ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وسی چیئرمین کے ساتھ جو وعدے کیے گئے سب جھوٹے ثابت ہوئے اس لیے میں نے اپنی قوم کے خاطر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ میں امید کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی ہمارے قوم اور بلدیاتی نمائندگان کیلئے آواز اٹھائے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر اور این اے 8 امیدوار صاحبزادہ ہارون رشید نے ڈاکٹر محمد ابراہیم اور ان کے قوم کو جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی