باجوڑ۔ ماموند لرخلوز وکیٹگری ڈی ہسپتال کے سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث یکم جنوری سے ہسپتال بند کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔ باجوڑ اور ماموند کے عوام پر رحم کریں۔ ملک خالد خان۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے تینوں کیٹگری ڈی ہسپتال یعنی ماموند،نواگئی اور پشت عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔مذکورہ ہسپتالوں کے عملہ کی تنخواہ اور دوسرے اخراجات ایک سال سے بند ہونے کی وجہ سے سٹاف مجبوراً ہسپتالوں کو یکم جنوری سے بند کررہاہے۔ حلقہ پی کے 19 ماموند سے صوبائی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار سالار نوجوان خالد خان نے ہسپتال سٹاف سے ملاقات کی اور ان کی مسئلے کو اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس سے دونوں تحصیل ماموند اور چارمنگ کا بیشتر حصہ مستفید ہورہا ہے۔ میں ڈی جی ہیلتھ، سیکرٹری ہیلتھ، وزیر اعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور ہسپتال کے فنڈ جاری کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔